واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھائی لینڈ امریکا کی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرے گا اور غیر ٹیرف تجارتی رکاوٹیں بھی دور کی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی معاہدہ شاندار ہوگا، جس کی حتمی تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں طے کی جائیں گی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کا حل بھی انہوں نے کرایا، تاہم اس جنگ کے خاتمے کا کریڈٹ بھی انہیں نہیں دیا گیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔



