کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات قائم ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

ترجمان فوج کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ 



  تازہ ترین   
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور
ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر