اسلام آباد / کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف 20 نومبر کو کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر متوقع ہے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومتی تعاون، باہمی تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان حالیہ دنوں میں رابطوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔



