بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی کوششیں تیز، خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ بڑھ گیا

منامہ(نیشنل ٹائمز)ایران نے بحرین پر ڈرون حملوں کی کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی دباؤ اور بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد خطے میں ایک بار پھر وسیع فوجی تصادم کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی دو کوششیں کی گئیں، بحرین ڈیفنس فورس نے متعدد ایرانی ڈرونز کو روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بحرین میں امریکا کے اہم فوجی اڈے موجود ہیں، جبکہ ایران خلیجی ممالک کی جانب سے اپنی سرزمین پر حملوں کے معاوضے کا مطالبہ کرنے پر ناراض ہے، تہران نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ماضی کے زخم دوبارہ نہ کریدیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر ایران پر معاشی دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں، انہیں توقع ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ تہران مذاکرات میں اپنے مطالبات نرم کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

امریکی ناکہ بندی اور عالمی پابندیوں کے اثرات ایرانی معیشت پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں، ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں کمی آئی ہے جبکہ پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

ان معاشی مشکلات کے باوجود ایرانی قیادت کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام پر لچک دکھانے کے کوئی واضح اشارے سامنے نہیں آئے۔



  تازہ ترین   
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی کوششیں تیز، خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ بڑھ گیا
روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 1065 ڈرون مار گرائے
ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف
برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر