نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اتفاق رائے کے بعد سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے کسی کی سیاست کو خطرہ نہیں، بلکہ یہ پاکستان کے لیے خوش آئند پیش رفت ہوگی۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بات کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا، جبکہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبے بنانے کا طریقہ کار بھی انہیں معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نئے صوبوں کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، اگر وہ اس معاملے پر راضی ہوجائیں تو ان کے لیے بھی سیاسی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، سیاست ممکنات کا نام ہے، تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ کوئی حل نکل آئے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں تمام خدشات اتفاق رائے میں تبدیل ہوجائیں گے، جبکہ نئے سال میں نیا نظام بھی آسکتا ہے۔ 



  تازہ ترین   
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی کوششیں تیز، خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ بڑھ گیا
روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 1065 ڈرون مار گرائے
ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف
برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر