فریال تالپور کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی ویمن ونگ وسطی پنجاب کا اہم اجلاس، خواتین کارکنان کو تنظیم سازی اور سیاسی جدوجہد تیز کرنے کی ہدایت

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی ویمن ونگ وسطی پنجاب کا اہم اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ فریال تالپور نے اپنے دورۂ لاہور کے تیسرے روز اجلاس کی صدارت کی، جس میں وسطی پنجاب کی تمام ڈویژنوں اور اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین صدور اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیئر حسین بخاری، ہمایوں خان، سید حسن مرتضیٰ، رانا فاروق، ثمینہ خالد گھرکی، نرگس فیض ملک اور سینیٹر روبینہ خالد سمیت پارٹی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔ اس موقع پر فریال تالپور کو شعبہ خواتین وسطی پنجاب کے تنظیمی امور، کارکردگی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پنجاب کی خواتین کارکنان وارڈ اور محلے کی سطح پر پارٹی کو منظم کریں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور اور عوامی وژن کو گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل اور سیاسی جدوجہد کی روشن مثال ہیں، وسطی پنجاب کی خواتین کارکنان کو بی بی شہید کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاسی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسی مدبر اور تاریخ ساز خاتون رہنما کی سیاسی میراث کی امین ہے۔ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے سیاست سمیت زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے وژن کے تحت شروع کیے گئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پنجاب سمیت ملک بھر کی لاکھوں خواتین کو مالی خودمختاری فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر سندھ کی طرح پنجاب کی غریب خواتین کو بھی گھر اور زمین کے مالکانہ حقوق فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستانی خواتین کو خودمختار دیکھنا چاہتی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھیں اور قائدانہ کردار ادا کریں۔ فریال تالپور نے خواتین کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی کوششیں تیز، خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ بڑھ گیا
روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 1065 ڈرون مار گرائے
ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر