بڑے سیاستدان چھوٹے صوبوں کے قیام میں رکاوٹ : محمد علی درانی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بڑے سیاستدان چھوٹے صوبوں کے قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو عوام اسمبلیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں، چھوٹے صوبوں کا قیام اور مؤثر بلدیاتی نظام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے ، جس کی حمایت معاشرے کے تمام طبقات کر رہے ہیں، ریفرنڈم عوامی رائے لینے کا طریقہ ہے ، جس کے ذریعے پارلیمان پر اس معاملے کے حل کے لیے دباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔

مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چھوٹے صوبوں کے قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک بہاولپور سے شروع کی تھی، آج یہ ایک قومی مطالبہ بن چکا، عام طور پر کہا جاتا ہے چار صوبوں نے پاکستان بنایا، حقیقت یہ ہے کہ بہاولپور اور خیرپور کی ریاستوں نے بھی قیام پاکستان میں کردار ادا کیا تھا،بہاولپور صوبے کی بحالی کے ساتھ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک شروع کی،محمد علی درانی نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی تقاریر سن کر دکھ ہوا، کیا اسمبلی میں بیٹھے لوگوں پر دباؤ ڈال کر آئین کا راستہ روکا جا سکتا ہے ؟،آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

محمد علی درانی نے اٹھارہویں ترمیم پر تنقید کرتے کہا کہ یہ ترمیم دو مرتبہ وزیراعظم بننے کی پابندی ختم کرنے اور خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کے لیے منظور کی گئی جبکہ صوبوں کے وسائل میں حصہ بڑھا کر 57 فیصد تک کر دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ وہ واحد رکن تھے جنہوں نے اٹھارہویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا، اٹھارہویں ترمیم سے پہلے ہم لٹے ہوئے تھے لیکن اب لٹ پٹ گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر