عمران خان کی 2 بہنیں عظمیٰ اور نورین 50 روز بعد رہا، علیمہ بدستور نظر بند

 لاہور(نیشنل ٹائمز)حکومت نے تحریک انصاف کو ایک اور ریلیف دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی  2 بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کولاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا،تیسری بہن علیمہ خان تاحال جیل میں نظر بندہیں، حکومت نے 27 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں بند کر دیا تھا،دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے اور پی آئی سی میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور ان کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 50 روزہ نظربندی کے بعد عمران خان کی 2بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا کر دیاہے ،جیل حکام نے رہائی کے بعد دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کر دیا ،تاہم علیمہ خان کو رہائی کے آرڈر موصول نہ ہونے کی وجہ سے رہا نہیں کیا گیا ، ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے جہاں انہوں نے زیر علاج پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عیادت کی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔شاہ محمود قریشی 9مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل قید تھے تاہم خرابی صحت کی بناء پرتین روزقبل انہیں ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ 



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر