اسلام آباد:سرماکی پہلی بارش ٹھنڈی ہوائیں ، موسم خوشگوار

مری ،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت میں موسم سرما کی پہلی بارش سے شہر اقتدار میں موسم خوشگوار ہوگیا۔آسمان پر چھائے کالے بادل برسنا شروع ہوئے تو بارش کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی گئی ہے اور بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ دریں اثنا ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔گلیات اور مری میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔مری آنے والے سیاحوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا جبکہ گھروں اور ہوٹلوں میں انگیٹھیوں اور ہیٹرز کا استعمال بڑھ گیا۔دوسری جانب ہری پور سمیت تحصیل خانپور اور غازی میں طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہو گئی۔چترال، سوات اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ادھر سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ہلکی بارش جبکہ مہوڈنڈ میں برفباری ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں جمعے کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر