کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور مشرقی بلوچستان میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں کی پیش گوئی کو سامنے رکھتےہوئے سندھ میں رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،کراچی واٹربورڈ اور واسا کو الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر