تہران(نیشنل ٹائمز)ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایک سفارتکار کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ایک ممکنہ پیشرفت کے قریب پہنچ رہے ہیں اور ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ان امور پر بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے جو اس سے قبل ایجنڈے کا حصہ نہیں تھے ۔حساس معلومات ہونے کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ سفارتکار نے بتایا کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے ۔ بلومبرگ کے مطابق اس مسئلے پر کوئی بھی رعایت مذاکرات میں ایک اہم اور بڑی پیشرفت کا سبب بن سکتی ہے ۔



