امریکی فوج کا ایران کی بحری ناکہ بندی کا دائرہ بحیرہ کیسپین تک بڑھانے کا منصوبہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی کا دائرہ بحیرہ کیسپین تک بڑھانے اور ایران کی زمینی سرحدوں کے ذریعے نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے نئی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے، جس کا نام ’’آئرن گیٹ‘‘ رکھا گیا ہے، ٹاسک فورس کا ہیڈکوارٹر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں قائم ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی ٹاسک فورس دیگر امریکی حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور اس کی بنیادی توجہ ایران کو جدید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فراہمی روکنے پر ہوگی۔

رائٹر کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ایران کی زمینی سرحدوں کے ذریعے ہونے والی نقل و حرکت کو بھی محدود کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

امریکی منصوبے کے تحت ایران کے شمالی ساحل سے ہونے والی بحری تجارت پر بھی دباؤ بڑھایا جائے گا، بحیرہ کیسپین ایران کے شمال میں واقع ہے اور پانچ ممالک کے درمیان مشترکہ آبی گزرگاہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بحیرہ کیسپین ایران کے لیے تیل کی برآمدات اور ضروری اشیا کی درآمد کا ایک متبادل تجارتی راستہ ہے، اس سمندر میں ناکہ بندی یا بحری نقل و حرکت پر پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی روس، قازقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ بحری تجارت متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 



  تازہ ترین   
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی
سندھ حکومت کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید
امریکی فوج کا ایران کی بحری ناکہ بندی کا دائرہ بحیرہ کیسپین تک بڑھانے کا منصوبہ
صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ
پاکستان کی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار
سینٹ کام کی ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر