تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا، اجلاس میں فلسطین، یمن، امریکہ، اسرائیل اور ایران کے تنازع اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست 4 جون 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو، غزہ میں فوری طور پر تشدد کے خاتمے اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا، تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جاری سفارتی کوششوں بشمول اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہیں، آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا رکاوٹ جہاز رانی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، 23 اکتوبر کو آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے ہم منصبوں سے بھی استنبول میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اردن کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہیں، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا، پاکستان کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اردن سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 26 اکتوبر کو سعودی عرب کے مکہ اور مدینہ کے علاقوں پر حوثی بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مقدس مقامات کے قریب حوثی حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، حوثی حملے اسلام کے مقدس مقامات کے تقدس اور شہریوں کی سلامتی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور مکہ اتحاد برائے دفاع سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے، بیرونی جارحیت اور خطرات کے خلاف خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی
سندھ حکومت کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید
امریکی فوج کا ایران کی بحری ناکہ بندی کا دائرہ بحیرہ کیسپین تک بڑھانے کا منصوبہ
صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ
پاکستان کی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار
سینٹ کام کی ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر