لیبیا سے ڈی پورٹ 12 پاکستانی ایف آ ئی اے راولپنڈی منتقل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ایئرپورٹ پر سے لیبیا سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے 12 پاکستانی شہریوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی منتقل کر دیا۔

تمام افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پورٹ ہونیوالوں میں محمد عدنان حیدر، محمد جمال، نبیل احمد، ثاقب شبیر، محمد فیضان، سجاد محمود، محمد اخلاق، محمد انیس، روحیل تعمیر، رحمان خالد، ثاقب علی اور عارف حسین شامل ہیں ۔ مذکورہ شہریوں کو مبینہ طور پر مختلف ایجنٹوں نے اٹلی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر پاکستان سے دبئی اور مصر کے راستے لیبیا بھجوایا، جہاں سے انہیں کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائیگا۔



  تازہ ترین   
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی
سندھ حکومت کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید
امریکی فوج کا ایران کی بحری ناکہ بندی کا دائرہ بحیرہ کیسپین تک بڑھانے کا منصوبہ
صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ
پاکستان کی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار
سینٹ کام کی ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر