الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026 تک دی گئی تھی، تاہم اس دوران انتخابات نہیں کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے، جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد سات روز میں انتخابی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا بھی ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14 روز کی مہلت دی ہے، جواب نہ ملنے پر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مزید کارروائی کرے گا۔

نوٹس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 اکتوبر 2026 کو ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایوان نمائندگان، سینیٹ پر کنٹرول کی جنگ: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا میدان آج سجے گا
مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا معاہدے کے امکانات بڑھ گئے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
خلیجی خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ
امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کا انکشاف
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر