مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

مہمند(نیشنل ٹائمز)مہمند میں نامعلوم فراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ہاشم کور پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ظہور اور عربی کے نام سے ہوئی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔



  تازہ ترین   
ایوان نمائندگان، سینیٹ پر کنٹرول کی جنگ: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا میدان آج سجے گا
مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا معاہدے کے امکانات بڑھ گئے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
خلیجی خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ
امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کا انکشاف
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر