فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے چینی وزیرلیوہائی شنگ کی ملاقات ہوئی، فریقین نے سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور آزمودہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

فیلڈ مارشل نے اعلیٰ سطح پر مسلسل روابط، ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا، چینی وزیر نے پاکستان اور چین کے دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کا زراعت، ہاؤسنگ، ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی پر کارروائی کا عندیہ
نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر