وزیرستان(نیشنل ٹائمز)افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی، متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنوں اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، پاکستانی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔



