نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ایران پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ٹکرکارلسن نے کہا کہ اسرائیلی الیکشن کے نتائج پر پریشان نیتن یاہو کو مشکلات سے بچنے کےلیے پھر ٹرمپ اور جنگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملے کےلیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر ہر ممکن دباو ڈال رہے ہیں۔

ٹکر کارلسن کے مطابق ایران میں پہاڑ کے اندر موجود سرنگوں تک پہنچنے کے لیے امریکی روایتی ہتھیار مؤثر نہیں، اس لیے جوہری حملے کا آپشن زیرِ غور ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر جوہری حملہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا ہے مگر اب صرف ایک یا دو مقامات باقی ہیں جن سے نمٹنا 10 منٹ کا کام ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کا زراعت، ہاؤسنگ، ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی پر کارروائی کا عندیہ
نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر