غزہ: اسرائیلی حملے، بچے سمیت 8 افراد شہید، متعدد زخمی

 غزہ،تل ابیب،لندن(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 8 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے ۔ مقامی ہسپتالوں کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی حملوں میں جنوبی شہر خان یونس میں 5 جبکہ غزہ شہر میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اسرائیل کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق جاری تحقیقات کے باوجود انتخابی نتائج کالعدم قرار نہیں دئیے جائیں گے ۔ کمیٹی کے سربراہ نوم سولبرگ نے کہا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور حقائق سامنے لانے کیلئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق الزامات محض شبہات ہیں اور تحقیقات کے ذریعے ان کی حقیقت معلوم کی جائے گی۔ اگر یہ شبہات درست بھی ثابت ہوگئے تو اس سے انتخابی عمل کی شفافیت اور مجموعی نتائج کی قانونی حیثیت متاثر نہیں ہوگی۔

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے لیے سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن سے عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا مطالبہ کردیا۔ تل ابیب اور یروشلم میں ہونے والے مظاہروں میں شرکا نے یہودیوں اور عربوں کے مشترکہ سیاسی اتحاد کو تبدیلی کا واحد راستہ قرار دیا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں میں نیتن یاہو مخالف یہودی جماعتوں نے 48 جبکہ دو عرب جماعتوں نے مجموعی طور پر 19 نشستیں حاصل کی ہیں۔ دونوں گروپ متحد ہوجائیں تو اپوزیشن کو 67 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت مل سکتی ہے ۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کا زراعت، ہاؤسنگ، ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی پر کارروائی کا عندیہ
نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر