عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئل ریفائنریز کے تعاون سے 15 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کے باعث پاکستان کو معاشی اور توانائی کے شعبوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ انشورنس، لاجسٹکس اور نقل و حمل کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، جس کے اثرات پاکستانی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے اور خطے کی صورتحال کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی اہم ترجیحات میں عوام کو ریلیف دینا شامل ہے، اسی مقصد کے تحت حکومت نے فیول سبسڈی سکیم شروع کی، جس سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس او کے ٹینڈرز پر پریمیم میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ریفائنریز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اتنا منافع کمایا جو اس سے پہلے برسوں میں نہیں کمایا تھا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئل ریفائنریز سے تعاون کی درخواست کی گئی، جمعے کے روز پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع تھا، تاہم ریفائنریز کے تعاون سے قیمتوں کو برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا  کہ آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو 15 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کے قابل ہوں گے، آج بھی پٹرول کی قیمتوں میں کچھ نہ کچھ ریلیف ملے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کا معاملہ صلح اور مذاکرات کی طرف جائے تاکہ خطے کی صورتحال بہتر ہو سکے۔ 

عطا تارڑ

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کو مشکلات سے بچانا بہت بڑی کاوش ہے، عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح خطے کی صورتحال سے پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے، تاہم حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکیج سے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں، جبکہ اس پیکیج کے تحت اب تک 27 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ مالکان اور 800 سی سی تک گاڑیاں رکھنے والے افراد کو ریلیف پیکج سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکیج جاری رہے گا، آئل ریفائنریز نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 15 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ہے، خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کا زراعت، ہاؤسنگ، ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی پر کارروائی کا عندیہ
نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر