امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ایران کے خلاف جاری جنگ اور ممکنہ فوجی کارروائیوں میں اضافے کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا، نیتن یاہو نے ٹرمپ پر زور دیا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے فوری بعد ایران پر حملے کئے جائیں جبکہ ٹرمپ مذاکرات کو مزید موقع دینے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹ میں ایک اسرائیلی عہدیدار نے گفتگو کو سخت اور امریکی عہدیدار نے براہ راست قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث امریکا میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی پر صدر ٹرمپ کو سیاسی دباؤ کا سامنا ہے جبکہ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز اس صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایوان نمائندگان، سینیٹ پر کنٹرول کی جنگ: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا میدان آج سجے گا
مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا معاہدے کے امکانات بڑھ گئے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
خلیجی خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ
امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کا انکشاف
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر