سعودی عرب سے ریت کا طوفان کویت کی طرف بڑھنے لگا

کویت(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں آنے والاریت کا طوفان کویت کی طرف بڑھنے لگاکویت میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خطرے سے آگاہ کردیا۔ ماہریں کا کہنا ہے کہ ریت کا طوفان اگلے چند گھنٹوں میں کویت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار محمد کرم نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کو ملک میں دھول کی لہر دوڑ رہی ہے۔ تیز شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلتی ہوئی ان ہواؤں میں حد نظر 500 میڑ سے کم رہ گئی ہے۔محمد کرم نے توقع ظاہر کی کہ مٹی کی لہر اور ریتلا طوفان کویت کے بیشتر علاقوں میں ملک کے مغرب سے آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہواؤں اور مٹی میں شدت کی وجہ سے کچھ کھلے علاقوں میں حد نظر صفر ہوجائے گی جبکہ کچھ رہائشی علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تک پہنچ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے دھول کا طوفان کم ہوجائے گا اور درجہ حرارت میں واضح کمی کے ساتھ صبح تک دھول برقرار رہے گی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر