پی ٹی آئی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا 6 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے 6 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 46 اراکین نے شرکت کی جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری شامل ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 3 اراکین کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنوں اور سہیل آفریدی کی رہائی کو وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ 



  تازہ ترین   
ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
سکیورٹی خدشات، سعودی عرب میں امریکی مشن نے نیا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
امریکا کی یوکرین کو اربوں ڈالر کے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی منظور، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: طارق فضل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر