امریکا کی یوکرین کو اربوں ڈالر کے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے 500 پیٹریاٹ پی اے سی تھری میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دفاعی نظام کے یہ میزائل کینیڈا، جرمنی اور ناروے کی مالی معاونت کے علاوہ یورپی یونین کے یوکرین سپورٹ لون کے تحت فراہم کیے جانے والے فنڈز سے خریدے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اتحادی ممالک کی مالی معاونت امریکی جے یو ایم پی سٹارٹ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کے باعث یوکرین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ یوکرین اہم میزائلوں کی فراہمی کے لئے امریکی منظوری کا تقریباً ایک ماہ سے انتظار کر رہا ہے، جبکہ روس نے یوکرین کے توانائی کے نظام اور شہری تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

صدر زیلنسکی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی تیز کی جائے، ادھر امریکا کی جانب سے اتحادی ممالک کو بڑی تعداد میں ہتھیاروں کی فراہمی اور ایران میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران اسلحے کے استعمال کے باعث اہم دفاعی میزائلوں کے ذخائر سے متعلق خدشات بھی سامنے آئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
سکیورٹی خدشات، سعودی عرب میں امریکی مشن نے نیا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
امریکا کی یوکرین کو اربوں ڈالر کے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی منظور، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: طارق فضل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر