پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سیول(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جنوبی کوریا کے چیف جسٹس جو ہی دی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

پاکستان اور جنوبی کوریا کی سپریم کورٹس کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، دستخط کی تقریب جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سپریم کورٹ آف کوریا میں منعقد ہوئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں جنوبی کوریا کے چیف جسٹس جو ہی دی نے سپریم کورٹ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے چیف جسٹس صاحبان کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت عدالتی وفود کے تبادلوں، پیشہ ورانہ تربیت، عدالتی تعلیم، مشترکہ تحقیق اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔

یادداشت میں عدالتی اصلاحات، جدید عدالتی انتظام اور ڈیجیٹل نظام انصاف کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی عدلیہ نے الیکٹرانک کورٹ سسٹمز اور اسمارٹ کورٹس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالتی انتظام میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال، عدالتی ڈیٹا کے تجزیے، سائبر سکیورٹی اور جدید عدالتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجربات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت مطالعاتی دوروں، ماہرین کے تبادلوں، مشترکہ کانفرنسوں، سیمینارز اور اعلیٰ سطحی عدالتی مذاکرات کے انعقاد کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

دوطرفہ عدالتی تعاون کے مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ادارہ جاتی رابطہ کاری کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔

دورے کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جنوبی کوریا کے نیشنل کورٹ ایڈمنسٹریشن کے وزیر جسٹس نو گیونگ پِل سے بھی ملاقات کی، جس میں عدالتی انتظام، ادارہ جاتی نظم و نسق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی کارکردگی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید ڈیجیٹل عدالتی نظام اور ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔

دورے میں پاکستان کے جاری عدالتی اصلاحاتی پروگرام کے تناظر میں تکنیکی تجربات اور مہارت کے تبادلے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر سید معظم شاہ چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تمام ملاقاتوں اور مصروفیات میں شریک رہے اور دونوں ممالک کے درمیان عدالتی و ادارہ جاتی روابط کے فروغ کے لیے سفارتی معاونت فراہم کی۔

مفاہمتی یادداشت پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان پائیدار عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بین الاقوامی عدالتی تعاون، جدید ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 



  تازہ ترین   
ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
سکیورٹی خدشات، سعودی عرب میں امریکی مشن نے نیا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
امریکا کی یوکرین کو اربوں ڈالر کے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی منظور، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: طارق فضل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر