ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پرامید ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایک ماہ میں دوبار ایران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے میں نئے ارکان کی شمولیت کی گنجائش ہے، مشترکہ دفاع اور علاقائی امن پر یقین رکھنے والے ممالک کا خیرمقدم کریں گے، ایران سمیت کوئی بھی ملک مکہ معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے، فیصلہ تینوں ممالک کی سیاسی قیادت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو دفاعی تعاون فراہم کرنا پاکستان کے عزم کا حصہ ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے، پاکستان یمن کے اندرونی تنازع کا حصہ نہیں، خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
سکیورٹی خدشات، سعودی عرب میں امریکی مشن نے نیا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
امریکا کی یوکرین کو اربوں ڈالر کے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی منظور، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: طارق فضل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر