اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور ان کا انتخابی اتحاد حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکا، حکمراں جماعت نے عرب جماعتوں پر انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق لیکوڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب جماعتوں نے رشوت، دھمکیوں، تشدد، جعل سازی اور غیر قانونی سافٹ ویئر کے ذریعے ووٹروں کو متحرک کرنے سمیت سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق عرب قیادت والی جماعتوں، جن میں رعام بھی شامل ہے، نے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے ہیں اور ابتدائی اندازوں کے مطابق انہیں پارلیمان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی طور پر 19 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

ان نشستوں کے باعث نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد اور ان کی مخالف یہودی جماعتوں کے لیے پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس مبینہ دھاندلی سے متعلق سیکڑوں بیانات اور دیگر شواہد موجود ہیں۔

حکمراں جماعت نے نقد رقم اور رعام کے انتخابی پرچوں والے ہزاروں لفافوں، انتخابی عملے کو دھمکانے، ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹ ڈالنے اور ووٹروں کی تعداد اور بیلٹ لفافوں کے ریکارڈ میں فرق جیسے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

لیکوڈ نے پولیس، داخلی سلامتی کے ادارے اور مرکزی انتخابی کمیٹی سے فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مرکزی انتخابی کمیٹی کے ایک عہدیدار نے چینل 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی کے دعووں کو مسترد کر دیا۔



  تازہ ترین   
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات
اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا
24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر