واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی کو خط لکھا ہے۔
جے ڈی وینس نے امریکی صدر کی ہدایت پر خط لکھا ہے، خط کا مقصد ایران سے تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے۔
محسن رضائی ایران کی اہم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، جو کہ ماضی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے طویل ترین عرصے تک کمانڈر رہ چکے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہونے کے باوجود جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے ایران سے رابطہ کر رہے ہیں۔



