برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ نے گزشتہ 5 سالوں میں پہلی بار اپنی 4 میں سے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کم از کم ایک آبدوز جوہری وار ہیڈز لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہے، سمندر میں موجود ان تین آبدوزوں کے نام ایچ ایم ایس وین گارڈ، ایچ ایم ایس ویجیلینٹ اور ایچ ایم ایس وینجنس بتائے گئے ہیں جبکہ چوتھی آبدوز، ایچ ایم ایس وکٹوریس اس وقت مرمت کے عمل سے گزر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کی ضمانت کے طور پر برطانیہ اپنی 4 میں سے کم از کم ایک آبدوز کو مسلسل سمندر میں تعینات رکھتا ہے، اس غیر معمولی تعیناتی نے یہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آیا وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ کے حالیہ انتباہ کے بعد برطانیہ نے اپنا دفاعی مؤقف تبدیل کر لیا ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ کو جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے، رائل نیوی پر نظر رکھنے والے آزاد ادارے  نیوی لک آؤٹ  کا کہنا ہے کہ 1969ء سے لے کر اب تک بیلسٹک میزائلوں سے لیس کم از کم ایک آبدوز بغیر کسی وقفے کے مسلسل سمندر میں موجود رہتی ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کا جوہری ڈیٹرنٹ ’ہماری قومی سلامتی کی بنیاد ہے جو ہر دن اور ہر لمحے برطانیہ اور ہمارے نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کرتا ہے‘۔



  تازہ ترین   
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات
اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا
24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر