سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اکتوبر 2026ء کو بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

ضلع وڈھ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں مؤثر انداز میں روکا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے، ضلع وڈھ میں کارروائی کے دوران بھی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی، قومی ایکشن پلان کی حکمتِ عملی کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر