اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے دوران پرتپاک میزبانی پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کے لیے دورے کے دوران طے پانے والے امور پر پیش رفت یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط اور دوروں کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر