چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی

تہران(نیشنل ٹائمز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات آگے بڑھانے کا اہم موقع تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے بدھ کو انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ چاروں ممالک کا مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق اہم پیش رفت ہے۔

عباس عراقچی نے زور دیا کہ اس سفارتی پیش رفت کو دیرپا تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ اصولوں پر اتفاق، اعتماد سازی اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے صرف مذاکرات کافی نہیں، بلکہ باہمی احترام اور ٹھوس وعدوں کے ذریعے تعاون کو آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے علاقائی ممالک کے درمیان مسلسل رابطوں اور اعتماد کی فضا قائم رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔ 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر