لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اسلام باد ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر اور لاہور ہائیکورٹ میں دسویں نمبر پر تھے، نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے 11 فروری 2032 میں ریٹائر ڈ ہونا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات، صحت کے مسائل اور ضمیر کی آواز کو استعفے کی وجہ قرار دیا ہے۔

استعفے کے متن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عدالتی کیریئر کے دوران 23 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کو متاثر کیا ہے، جبکہ ججز کی تقرریوں اور تبادلوں میں انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت عدلیہ کی آزادی کے لیے نقصان دہ ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے استعفے میں مزید کہا کہ عدالتی آزادی اور انصاف کے عمل پر عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے، عام سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ انصاف کے متلاشی افراد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

استعفے کے متن میں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بطور جج فرائض جاری رکھنا ان کے ضمیر کو گوارا نہیں، اسی لیے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ وہ وکالت کے شعبے میں واپس آکر عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانونی شعور اجاگر کرنے کے لیے کام کریں گے۔



  تازہ ترین   
ریاست مخالف باتوں سے فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست کی نوکری نہیں ملنی: محسن نقوی
فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہ تھی: خواجہ آصف
کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح کردیا
بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے عمل کا حصہ بننے کا مشورہ
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر