ریاست مخالف باتوں سے فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست کی نوکری نہیں ملنی: محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتے تھے، تاہم ریاستی اداروں سے متعلق ان کے بیان کے بعد اب ان کے احترام کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، اب آپ کو ریاست کی نوکری نہیں ملنی، پیسے اور ٹکٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس طرح کا رویہ کسی سیاست دان کو زیب نہیں دیتا، مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز اداروں سے متعلق انتہائی نامناسب بیان دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک ریاست سے فائدے ملتے رہیں تو ریاست اچھی لگتی ہے لیکن جب حصہ یا حکومت نہ ملے تو ریاست پر تھوکنا مناسب نہیں، اگر تنقید کرتے ہیں تو جواب سننے کی ہمت بھی پیدا کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بعض لوگ اسلام کو کاروبار اور سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی لوگ ماضی میں ان کے پاس آکر کہتے تھے کہ گورنر راج نافذ کرکے ان سے جان چھڑائی جائے۔

ایران کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ شوق سے ایران نہیں جاتے بلکہ وزیراعظم نے انہیں باقاعدہ خصوصی ٹاسک دیا ہوا ہے، جس کے باعث وہ ان کے ہمراہ ایران جاتے ہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ ایران کا دورہ کسی دفاعی معاہدے سے متعلق نہیں تھا، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے اس مؤقف کو غلط قرار دیا کہ وہ دفاعی معاہدے کے سلسلے میں ایران گئے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو جواب بھی سننا چاہیے اور ریاستی اداروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ریاست مخالف باتوں سے فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست کی نوکری نہیں ملنی: محسن نقوی
فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہ تھی: خواجہ آصف
کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح کردیا
بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے عمل کا حصہ بننے کا مشورہ
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر