وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان چائنا فرینڈشپ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کو یہ اسپتال تحفے میں دیا تھا، تاہم کورونا کے بعد ہسپتال کی بندش انتہائی افسوسناک اور مجرمانہ غفلت تھی۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہسپتال کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی اور یہاں مریضوں کو مکمل طور پر مفت علاج فراہم کیا جائے گا، اسلام آباد سمیت ملک بھر سے آنے والے مریض اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انڈس اسپتال کی انتظامیہ نے سالانہ اخراجات اور سرمایہ کاری میں مناسب رعایت دی ہے، جبکہ انڈس ہسپتال غیر منافع بخش بنیادوں پر طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان چین دوستی ہسپتال کا نام مستقل طور پر برقرار رہے گا۔ صحت کے شعبے میں عوام اور دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی قومی خدمت نہیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ دعائیں ملتی رہیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ پاک چین فرینڈشپ ہسپتال وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ اسپتال کو پاک چین فرینڈشپ ہسپتال کا نام دیا جانا قابلِ تحسین ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ 



  تازہ ترین   
ریاست مخالف باتوں سے فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست کی نوکری نہیں ملنی: محسن نقوی
فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہ تھی: خواجہ آصف
کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح کردیا
بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے عمل کا حصہ بننے کا مشورہ
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر