انڈونیشیا کی قومی لائبریری کو چینی اشاعتی اداروں کی جانب سے کتابوں کا عطیہ

جکارتہ( شِنہوا)انڈونیشیا کی قومی لائبریری نے ایک تقریب کے دوران 11 چینی اشاعتی اداروں سے 100 کتابوں کا عطیہ وصول کیا۔
لائبریری نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کتابوں میں “شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کا نطم ونسق”کی پہلی جلد کا انگریزی ایڈیشن بھی شامل ہے۔ کتابوں کو قومی لائبریری نے اپنے مجموعے کی ترقی کے اصولوں کے مطابق انتخاب اور جانچ کے عمل سے گزارا ہے، جبکہ لائبریری نے مزید کہا کہ اس عمل میں صارفین کی ضروریات، رسائی، مطابقت، موضوعات کے تنوع اور حوالہ جاتی ذرائع کے طور پر موزوں ہو نے کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
انڈونیشیا میں چینی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر وانگ سی پھنگ نے تقریب میں کہا کہ عطیہ کی گئی کتابیں چینی ثقافت، تاریخ، ادب، سائنس و ٹیکنالوجی اور زبان سیکھنے سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، جو چین کے اشاعتی شعبے کی جانب سے احتیاط سے منتخب کیا گیا ثقافتی تحفہ ہیں۔
وانگ نے کہا کہ ان کتابوں کے انڈونیشیا کی قومی لائبریری کا حصہ بننے کے بعد یہ انڈونیشیائی قارئین کے لیے چین کے بارے میں جاننے کے لیے ایک نئی کھڑکی کھولیں گی، جبکہ دونوں ممالک کی علمی اور تعلیمی برادریوں کے درمیان تبادلوں کے لیے نئے وسائل بھی فراہم کریں گی۔
دوسری جانب انڈونیشیا کی قومی لائبریری کے ڈائریکٹر ای امین الدین عزیز نے اس بات پر زور دیا کہ اس مجموعے کو محض لائبریری کے ذخیرے میں اضافے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ اسے عوام کی علم تک رسائی کو وسیع کرنے کی ایک کوشش بھی سمجھنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر