ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا تاہم جوہری تنصیبات کی مرمت یا بحالی کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی۔

سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے رافیل گروسی نے کہا امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سے عالمی معائنہ کار ایران کی متاثرہ جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل نہیں کر سکے جس کے باعث جوہری مواد کے ممکنہ انحراف کی تصدیق ممکن نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری مواد کی نگرانی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، عمان، پاکستان، قطر اور مصر ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے اہم سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

افیل گروسی نے ایران اور ادارے کے درمیان 2025ء کے قاہرہ معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معائنہ کاروں کی واپسی اور جوہری تنصیبات کی تصدیق کیلئے سفارت کاری ناگزیر ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی پائیدار معاہدے کیلئے آئی اے ای اے کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر