قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ پر کشمری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی، قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور چیئرمین کشمیر کمیٹی قاسم نون نے پیش کی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سید امین الحق نے کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا شمار ان کمپنیوں میں ہوتا جسے عوام میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کے الیکٹرک ایک مافیا کے طور پر کام کرہا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ کے الیکٹرک اوور بلنگ کرکے اربوں روپے کما رہی ہے، اتنا کمانے کے بعد کراچی کی جنریشن کے لیے کتنا کیا ہے؟ رات کو بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، کے الیکٹرک کراچی کیلئے کیا کر رہی ہے؟

پارلیمانی سیکرٹری عامر طلال خان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ یہ لوڈشیڈنگ مجبوراً کرنی پڑتی ہے، بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی مرمتی کام ہوتا ہے تو اس وجہ سے شاید اضافہ ہوتا ہے، نیپرا رول کے مطابق رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے، ایسا کچھ ہے تو اس کو.ہم ضرور دیکھیں گے۔ انڈسٹریل فیڈرز پر کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے معاملہ توانائی کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تقریباً گزشتہ 80 سال سے کشمیری عوام پر ظلم کر رہا ہے، ہزاروں افراد کو اب تک شہید کیا جا چکا ہے، تقریبا 7 ہزار کشمیریوں کو جیل میں شہید کیا گیا، کشمیری اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔

امیر مقام نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، آج اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں سول سوسائٹی اور طلباء نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کی رکن شاندانہ گلزار نے انسداد زنا بالجبر تفتیش اور سماعت مقدمہ بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

وزیر قانون نے بل کی مخالفت کر دی اور کہا کہ نیشنل پولیس بیورو میں نظام پہلے سے موجود ہے، زنا بالجبر سے متعلق تمام کیسز کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم موجود ہے، بل کو مزید غور و خوض کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر