پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور

نیویارک(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے خلیجی جنگ کے دوران لاپتہ افراد کی تلاش اور شناحت کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ 1990 میں عراق کے کویت پر حملے کے بعد سے لاپتا کویتی شہریوں کی شناخت اور ان کے انجام کا تعین کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں تاکہ کئی دہائیوں سے اپنے پیاروں کے منتظر خاندانوں کو ذہنی سکون مل سکے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے زیر جائزہ عرصے کے دوران کسی نئے لاپتا شخص کی شناخت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1990ء اور 1991ء کے المناک واقعات کے طویل انسانی اثرات ختم کرنے کے لئے لاپتہ کویتی شہریوں اور تیسرے ممالک کے شہریوں کے انجام کا تعین، ان کی باقیات اہل خانہ کے حوالے کرنے اور کویتی املاک کی واپسی کے لئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے عراق اور کویت کی جانب سے باہمی احترام کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت لاپتا افراد کی تلاش، املاک اور سرکاری دستاویزات کی واپسی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم بنیاد ثابت ہوگی۔

عثمان جدون نے کہا کہ اپنے پیاروں کے انجام سے آگاہی کے لیے کئی دہائیوں سے منتظر خاندانوں کے لیے ہر قابلِ اعتماد اطلاع نئی امید پیدا کرتی ہے۔

ان کے مطابق یہ دیرینہ انسانی مسئلہ ٹھوس اور تیز تر کوششوں کا تقاضا کرتا ہے، انہوں نے پیش رفت نہ ہونے پر مایوسی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں پر محیط تلاش میں مشکلات اور تکنیکی پیچیدگیاں بھی درپیش ہیں۔

پاکستانی مندوب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کویتی املاک، بالخصوص قومی آرکائیوز اور تاریخی ریکارڈ کی تلاش اور واپسی کو ترجیح دی جانی چاہئے۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر