خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے تین شہروں اور سرحدی علاقوں میں زمینی و فضائی کارروائی کرتے ہوئے 37 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق پاکستان کے اندر، خصوصاً خیبر پختونخوا کے بے گناہ عوام کے خلاف ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل کے علاقوں میں ایک منظم انٹیلی جنس بیسڈ زمینی آپریشن کیا، جس کے بعد دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف محدود اور ہدفی فضائی حملے کیے گئے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ کوہاٹ، ہنگو اور ٹل میں 20 ستمبر کو کی گئی زمینی کارروائی کے دوران  9 خوارج ہلاک مارے گئے۔

افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق خودکش بمباروں کا تربیتی مرکز بھی کارروائی میں تباہ کیا گیا، اس آپریشن میں متعدد خودکش بمباروں سمیت 28 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں ذخیرہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے جنم لے رہا ہے، پاکستان میں شہریوں کا تحفظ اور سلامتی اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کے مراکز کو انتہائی درستی سے نشانہ بنایا گیا۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی گئی، عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم غضب لِلحق پوری رفتار سے جاری رہے گی، غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر