روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں، اسٹیٹ ڈوما کے انتخابات میں صدر ولادیمیر پوتن کی حامی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا 57.86 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہے، اب تک 90.43 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن 13.84 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف رشیا 8.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

نیو پیپل پارٹی نے 7.94 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ اے جسٹ رشیا پارٹی کو 4.95 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق صدر پوتن کی حامی یونائیٹڈ رشیا کو دیگر جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے، تاہم ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور یہ اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر