اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نہ اسلام آباد سومنات ہے اور نہ یہ شخص محمود غزنوی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے متنازعہ بیان پر ایکس پر لکھا کہ اسلام آباد پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور وفاق کی علامت ہے، ان کی زبان بتا رہی کہ یہ کتنے پاکستانی ہیں اور یہ اقتدار کے حصول کے لئے کس حد جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روز پختونخوا میں جو خون بہہ رہا ہے اس سے ان کا دل نہیں روتا؟ کیا طالبان ان کے اتحادی ہیں جو یہ کے پی کے پولیس اور بہادروں کی شہادتوں کا سدباب کرنے کی بجائے مزید انتشار اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27ستمبر کو جس حملے کی یہ بات کر رہے ہیں کیا وہ طالبان کا حملہ ہے؟ کیا پاکستان میں مقیم افغانی اس لشکر کا حصہ ہوں گے؟ وفاق پوری قوت سے اس کا دفاع کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے حواری اقتدار کے حصول کے لئے کس حد تک جاسکتے ہیں ہم نے 9مئی کو دیکھا، 26 نومبر کو دیکھا، اب یہ شخص جو اپنے عزائم بتا رہا ھے، پاکستان کے عوام ان کی اصلیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کل بھی امن، ترقی اور پاکستان کے دشمن تھے آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے، لاکھ اختلافات ہوں کوئی پاکستانی یہ زبان نہیں بول سکتا، یہ پاکستان دشمن زبان ہے کسی کو کوئی ابہام رہ گیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے والا محمود غزنوی 24گھنٹے نہیں گزرے، دوڑ لگا گیا ہے کہ میرا یہ مطلب نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو چاہنے والے بھی اپنے جیسے ملے ہیں، اس نے بھی سیاسی زندگی میں جتنے پینترے بدلے ہیں اس کو خود بھی یاد نہیں ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سارے ایک جیسے ہیں، ایک دوسرے کی فوٹو کاپی ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر