چین میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لئے تیزابیت زدہ زرعی زمین کی بحالی پر توجہ

بیجنگ (شِنہوا) چین زرعی زمین کے معیار کو بہتر بنانے اور قومی غذائی تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے تیزابیت زدہ زرعی زمین کی بحالی کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔
وزارت زراعت و دیہی امور کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق یہ کوششیں ان علاقوں میں کی جائیں گی جہاں تیزابیت زدہ زرعی زمین زیادہ ہے۔ ان میں چین کے تیزابیت زدہ سرخ اور لوہے اور ایلومینیم سے بھرپور سرخ مٹی والے علاقے جبکہ دریائے یانگسی کے درمیانی اور زیریں بہاؤ کے علاقوں میں تیزابیت زدہ سرخ اور زرد مٹی والے علاقے شامل ہیں۔
دیگر علاقوں میں چین کے جنوب مغربی یون نان-گوئی ژو سطح مرتفع اور سیچھوان اور چھونگ چھنگ کے علاقے جبکہ چین کے بعض شمال مشرقی حصے شامل ہیں جہاں تیزابیت زدہ زرعی زمین زیادہ پائی جاتی ہے۔
دستاویز کے مطابق مختلف علاقوں کی ضروریات کے مطابق ٹیکنالوجی کی مدد سے بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان اقدامات میں سائنسی بنیادوں پر کھاد کا استعمال، زرعی حالات میں بہتری، نگرانی اور جائزہ شامل ہیں۔
مٹی میں تیزابیت دنیا بھر میں مٹی کے معیار میں کمی کا ایک عام مسئلہ ہے جو غذائی تحفظ اور زرعی مصنوعات کے معیار کے لئے خطرہ بن رہی ہے۔
مٹی میں تیزابیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کیلشیم اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا مٹی سے خارج ہوتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں مٹی کی پی ایچ سطح بتدریج کم ہو جاتی ہے اور فصلوں کی نشوونما مشکل ہو جاتی ہے۔ قدرتی بارش وقت کے ساتھ مٹی میں آہستہ آہستہ تیزابیت پیدا کرتی ہے، تاہم تیزابی بارش کے علاوہ انسانی سرگرمیوں، مثلاً زیادہ کاشت اور کیمیائی کھادوں کے طویل عرصے تک غیر متوازن استعمال، خصوصاً امونیم نائٹروجن کھاد اور یوریا کے استعمال نے اس عمل کو نمایاں طور پر تیز کر دیا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے کسان مٹی میں چونا شامل کر سکتے ہیں، نامیاتی کھاد اور فصلوں کی باقیات کا زیادہ استعمال کر سکتے ہیں، کھادوں کا متوازن استعمال کر سکتے ہیں اور فصلوں کی گردش اپنا کر مٹی کی صحت بحال کر سکتے ہیں۔
چین نے حالیہ برسوں میں اس سلسلے میں ہدف پر مبنی اقدامات کئے ہیں۔ 2023 میں ملک نے 15 صوبوں اور علاقوں کے 20 ایسے اضلاع کا انتخاب کیا جہاں تیزابیت زدہ زرعی زمین کا رقبہ نسبتاً زیادہ تھا۔ ان علاقوں میں تیزابیت زدہ زرعی زمین کی پی ایچ سطح بہتر بنانے اور اناج کی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کے لئے بحالی کے منصوبے شروع کئے گئے۔
تازہ ترین اقدامات 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران غذائی تحفظ بہتر بنانے کی چین کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔ منصوبے کے مطابق چین آئندہ برسوں کے دوران اناج کی پیداوار کی صلاحیت میں 5 کروڑ ٹن اضافے کے لئے کوششیں مزید تیز کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر