چینی سپورٹس ویئر برانڈ پیک نے ڈاکار 2026 کے دستوں کی کٹ کی رونمائی کر دی

فوژو(شِنہوا) چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر چھوآن ژو میں ایک تقریب کے دوران کھیلوں کے لباس کے چینی برانڈ پیک اور ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز (اے این او سی) نے مشترکہ طور پر ڈاکار 2026 یوتھ اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے 56 دستوں کے لئے باضابطہ کٹ جاری کر دی۔
یہ گیمز 31 اکتوبر سے 13 نومبر تک جاری رہیں گے اور ان میں تقریباً 2,700 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جو افریقہ میں منعقد ہونے والا پہلا اولمپک ایونٹ ہے۔
پیک گروپ کے چیئرمین شو جنگ نان نے کہا کہ یہ لباس پیک کی تکنیکی طاقت اور ڈیزائن کی صلاحیت کا مظہر اور اولمپک تحریک کی متوازن ترقی کے لئے ایک عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے زیادہ ممالک اور خطے پیک کا انتخاب کر رہے ہیں ہم اس اعتماد کو ایک زیادہ کھلے اشتراکی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی امید کرتے ہیں جو چینی تیاری، عالمی ڈیزائن اور مقامی شراکت داروں کو اکٹھا کر کے مزید بڑا اور مضبوط بنائے۔
اے این او سی کی سیکرٹری جنرل گونیلا لنڈبرگ نے کہا کہ پیک کے ساتھ یہ شراکت داری 2032 تک جاری رہے گی۔
لنڈبرگ نے کہا کہ ہر کھلاڑی اس بات سے قطع نظر کہ اس کی اولمپک کمیٹی کا حجم یا وسائل کتنے ہیں، وقار، اعتماد اور فخر کے ساتھ اولمپک گیمز میں پہنچنے کا حق رکھتا ہے۔ یہ محض کفالت نہیں بلکہ یکجہتی کا عملی اظہار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان 56 دستوں کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے پیک معیار، امنگ اور امکانات کی علامت بن جائے گا۔ یہ لباس پہننے میں ان کا فخر براعظموں اور پوری دنیا میں پیک برانڈ اور اس کی مصنوعات کی عمدگی کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کرے گا۔
پیک کے سمندر پار کاروبار کے سربراہ وو بنگ روئی کے مطابق یہ کمپنی 150 سے زائد ممالک اور خطوں میں موجود ہے جہاں بیرون ملک 2,000 سے زائد دکانیں اور فروخت کے مراکز ہیں۔ 2026 کی پہلی ششماہی میں اس کی بیرون ملک آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کا زراعت، ہاؤسنگ، ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی پر کارروائی کا عندیہ
نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر