چین نے 2026 سے 2030 کے دوران مالیاتی شعبہ مضبوط بنانے کا منصوبہ جاری کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مالیاتی خطرات کی روک تھام، نگرانی مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ دیتے ہوئے 2026-2030 کے عرصے کے لئے اپنا مالیاتی شعبہ مضبوط بنانے کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے ڈپٹی گورنر لو لی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی مالیاتی کمیشن کے دفتر نے متعلقہ مالیاتی حکام کی مشاورت سے یہ منصوبہ تیار کیا ہے۔
منصوبے کے مطابق 2030 تک چین کا مقصد چینی خصوصیات کے حامل جدید مالیاتی نظام کا مجموعی ڈھانچہ قائم کرنا، مالیاتی ضوابط کی پالیسیاں بہترین انداز میں مربوط اور موثر بنانا، مالیاتی نظام کی ساخت بہتر بنانا، سخت اور موثر مالیاتی نگرانی یقینی بنانا اور مالیاتی خطرات کی روک تھام اور تدارک کو ہدف پر مبنی اور کارآمد بنانا ہے۔
2030 کے لئے دیگر اہداف میں معاشی اور سماجی ترقی کے لئے مالیاتی معاونت کے معیار اور افادیت میں مسلسل بہتری، مالیاتی شعبے کے لئے ایک جامع قانونی ڈھانچہ، اعلیٰ معیار کی مالیاتی وسعت اور اس شعبے کے بین الاقوامی اثر و رسوخ اور مسابقت میں مسلسل اضافہ شامل ہے۔
اس منصوبے کا مقصد 2035 تک چینی خصوصیات کا حامل ایک انتہائی موافق، مسابقتی اور ہمہ گیر جدید مالیاتی نظام بڑی سطح پر قائم کرنا ہے تاکہ مالیاتی شعبے میں چین کی طاقت میں مزید اضافے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔
منصوبے میں بیان کردہ اہم ترجیحات میں مالیاتی میکرو-ریگولیشن کا نظام بہتر بنانا، مالیاتی نگرانی کی مضبوطی، مالیاتی خطرات کی موثر روک تھام اور خاتمہ، حقیقی معیشت کے لئے زیادہ فعال اور موثر انداز میں خدمات کی انجام دہی، مالیاتی شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ اور اعلیٰ معیار کی مالیاتی وسعت کو فروغ دینا شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس
سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر