واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے مارکیٹ میں مداخلت اور تیل کے سٹریٹجک ذخائر جاری کرنے سمیت مختلف اقدامات قیمتوں میں اضافے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کیلئے امریکا کی کوششوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اپنے پاس موجود اقدامات ایک ایک کر کے استعمال کرے گا تاہم ان کوششوں کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے ہتھیاروں میں ایگزیوس کے ذریعے مبینہ گمراہ کن رپورٹس، مارکیٹ میں مداخلت، سٹریٹجک تیل کے ذخائر کا اجرا اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ امریکا ان تمام طریقوں کو آزمانے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس نہیں لا سکے گا، آئندہ تیل کی قیمتوں میں کیا ہونے والا ہے، ایسے ظاہر کریں جیسے آپ کو معلوم ہی نہیں۔



  تازہ ترین   
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
سانحہ نائن الیون کو 25 سال بیت گئے، اس دن کے زخم آج بھی تازہ
امریکا کی ایران کے حامی گروہوں کی مالی معاونت پر نئی پابندیاں عائد
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر