اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آئی جی اسلام آباد تبدیل کر دیا گیا، سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کردیا گیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے علی ناصر رضوی کو ڈی جی این سی سی آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔



