سندھ اسمبلی، رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع منظور

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کی، جس میں کہا گیا کہ رینجرز نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔

قرارداد کے مطابق رینجرز کی کارروائیوں کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی تعیناتی جاری رکھنا ضروری ہے، لہٰذا آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی جائے۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایوان نے فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو ہیومن ریسرچ بورڈ سے متعلق ترمیمی بلز کی بھی منظوری دے دی۔



  تازہ ترین   
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس
سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر