پمز سانحہ : پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے لیے اہم ہدایات جاری

لاہور (نیشنل ٹائمز)؎وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور تمام سرکاری اسپتالوں کو فریش فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔پنجاب کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری احکامات جاری کردیے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے مراسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ اسپتالوں میں فائر سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں ٹیچنگ اسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں، تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں، مریم نواز اسپتالوں اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں فائر ایکسٹنگوشرز اور آگ بجھانے کے دیگر انتظامات کی دستیابی اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔اس کے علاوہ معائنے کے دوران ہنگامی اخراج کے راستوں کی دستیابی اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں سے مشاورت کے بعد ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ہدایت کے مطابق تمام اضلاع سے حاصل ہونے والی معلومات پر مشتمل جامع رپورٹ 27 اگست تک وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز ذاتی طور پر سرگرمی کی نگرانی کریں گے تاکہ ابتدائی اقدامات ایک ہفتے میں مکمل ہوسکیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو فریش فائر سیفٹی آڈٹ فوری مکمل کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مریضوں، بالخصوص نومولود بچوں اور دیگر حساس مریضوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے انتظامات میں کسی غفلت و لاپرواہی کی گنجائش نہیں۔



  تازہ ترین   
میرے خیال میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، وہ ہلاک نہیں ہوئے: ٹرمپ
مسلم لیگ(ن )نےوزیراعظم آزادکشمیر کیلئے  نام فائنل کرلیا
پمز میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے: وزیر صحت مصطفیٰ کمال
مسلم لیگ ن نے بیرسٹر افتخارگیلانی کا نام وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے فائنل کرلیا
امریکی پابندیاں ریاستی و معاشی دہشتگردی ہیں، ایران کا اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
دشمن کی مسلم ممالک میں تقسیم کی سازش فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنائی: وزیراعظم
پمز سانحہ: 14 نومولود جاں بحق، فائر سیفٹی انتظامات کی خامیاں سامنے آگئیں، وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ
پمز اسپتال کی نرسری میں قیامت خیز آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر